جمعہ 18 اپریل 2025 - 07:00
آیت اللہ جوادی آملی: قبرستان مدرسہ ہے

حوزہ/آیت اللہ جوادی نے کہا کہ کیا کوئی شخص اپنے والدین کے لیے مغفرت طلب کرنے قبرستان جاتا ہے یا خود کچھ سیکھنے کے لیے قبرستان جاتا ہے؟ ہم سے کہا گیا ہے کہ اپنے والدین کے لیے مغفرت طلب کرو! مؤمنوں کے لیے مغفرت طلب کرو! تمہارا حمد اور سورہ اور آیات وغیرہ پڑھنا ان (مرحومین) کے لیے ہے، لیکن خود بھی ایک دعا مانگو! ان (مرحومین) سے بات کرو! انہیں قسم دو! ان سے کہو کہ آپ کو "لا الہ الا اللہ" کی قسم! کہیں! وہاں (عالم برزخ میں) کیا خبر ہے؟ یہ (قبرستان) مدرسہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے ایک تحریر میں قبرستانوں میں حاضری کی تعلیمات اور اسباق کے موضوع پر قلم فرسائی فرمائی ہے:

کیا کوئی شخص اپنے والدین کے لیے مغفرت طلب کرنے قبرستان جاتا ہے یا خود کچھ سیکھنے کے لیے قبرستان جاتا ہے؟ ہم سے کہا گیا ہے کہ اپنے والدین کے لیے مغفرت طلب کرو! مؤمنوں کے لیے مغفرت طلب کرو! تمہارا حمد اور سورہ اور آیات وغیرہ پڑھنا ان (مرحومین) کے لیے ہے، لیکن خود بھی ایک دعا مانگو! ان (مرحومین) سے بات کرو! انہیں قسم دو! ان سے کہو کہ آپ کو "لا الہ الا اللہ" کی قسم! کہیں! وہاں (عالم برزخ میں) کیا خبر ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟ «یَا أَهْلَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بِحَقِّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کَیْف وَجَدْتُم قَوْل لَاإِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ای «أَهْلَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» آپ کو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کی قسم! کہیں کہ وہاں (عالم برزخ میں) کیا خبر ہے؟ یہ (قبرستان) مدرسہ ہے؛ انسان قبرستان جائے اور بغیر کچھ سیکھے واپس آئے یہ نقصان ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ ہم کہیں: جو گیا گیا! نہیں؛ جو گیا ہے اسے ہی معلوم ہے کہ وہاں کیا خبر ہے، یہ ہم ہیں کہ بے خبر ہیں۔ ( آخری پیراگراف کا ترجمہ مفہومی ترجمہ ہے۔)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha