بدھ 9 اپریل 2025 - 18:35
اگر معاشرہ قرآنی ہو تو دشمن حملہ کی جرأت نہیں کرے گا: آیت‌الله العظمی جوادی آملی

حوزہ/ مرجع تقلید آیت‌ اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا ہے کہ اگر کوئی معاشرہ حقیقی معنوں میں قرآنی ہو تو دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت‌ اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا ہے کہ اگر کوئی معاشرہ حقیقی معنوں میں قرآنی ہو تو دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

آیت‌ اللہ جوادی آملی نے اپنے درس اخلاق میں نہج‌ البلاغہ کی حکمت 147 کی روشنی میں عقل، معرفت اور اسلامی معاشرے کے اقتدار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "امیر المؤمنین علی علیہ‌ السلام نے انسان کو عقل و شعور کے ذریعے صحیح راستہ اختیار کرنے کی تاکید کی ہے، کیونکہ ہر فرد کی دنیاوی زندگی ہی اس کے انجام کا تعین کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اسلامی معاشرہ اگر باوقار، منظم اور طاقتور ہو تو دشمن خوفزدہ رہے گا۔ قرآن صرف شب عبادت کے لیے نہیں بلکہ ایک زندہ کتاب ہے جو اسلامی امت کی عملی زندگی میں جاری رہنی چاہیے۔"

آیت‌ اللہ جوادی آملی نے قرآن کی روشنی میں امت مسلمہ کے وقار اور دشمن پر رعب طاری کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا:

"خداوند قرآن میں فرماتا ہے: ﴿یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِینَ یَلُونَکُمْ مِنَ الْکُفَّارِ وَلْیَجِدُوا فِیکُمْ غِلْظَةً﴾ یعنی دشمن کو تم سے خوف محسوس ہونا چاہیے۔ یہ کوئی اختیاری چیز نہیں بلکہ ایک حتمی اصول ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اقتدار اور عزت کا لازمہ یہ ہے کہ اسلامی معاشرے کے اندرونی ڈھانچے میں کرپشن، بدنظمی اور کمزوری نہ ہو، بلکہ نظم و ضبط اور خودداری اس کا خاصہ ہو۔"

آیت‌ الله جوادی آملی نے ایران کے تاریخی اور علمی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک عظیم ملت ہے، جہاں سے مفسرین، علمائے دین اور عظیم اسلامی شخصیات نے جنم لیا۔ آج ایران، اہل بیت علیہم‌ السلام کا عالمی پرچم دار ہے اور ہمیں اس عظمت کی قدر کرنی چاہیے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha