حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بہاءالدینی نے اپنی کتاب آیت بصیرت میں تاکید کی ہے کہ روزہ اور نمازِ شب تب ہی حقیقی طور پر مؤثر ہوتے ہیں جب وہ خودسازی کے ساتھ ہوں۔
آپ فرماتے ہیں کہ عبادات کی اصل تاثیر صرف ان کے ادا کرنے میں نہیں بلکہ گناہوں سے اجتناب اور محرمات کو ترک کرنے میں ہے۔ ایسی عبادات جو غرور اور تکبر سے پاک نہ ہوں، اپنی حقیقی قدر و قیمت نہیں پاتیں
آیت اللہ بہاءالدینی:
"روزه اور نمازِ شب کا اثر گناہوں سے دوری اور محرمات کو ترک کرنے میں مضمر ہے۔ وہ روزہ جو صرف بھوک اور پیاس کا نام ہو اور وہ نمازِ شب جو محض بیداری کا ذریعہ ہو، لیکن اس کے بعد مختلف گناہ کیے جائیں یا اس پر فخر و تکبر کیا جائے، اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔"
منبع: آیت بصیرت، ص 97
آپ کا تبصرہ