حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جاری قرآن و ہنر اسلامی کیلیگرافی نمائش کے چھٹے دن بھی زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ مختلف مکاتب اور اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ نمائش میں شرکت کی اور قرآنی فنون سے بھرپور استفادہ کیا۔ شرکاء کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت تھی کہ نئی نسل قرآن اور اسلامی ہنر کی ترویج میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
تصاویر دیکھیں:
جموں و کشمیر میں قرآن و ہنر نمائش، نوجوانوں اور معزز شخصیات کی بھرپور شرکت
معزز مہمانوں کی شرکت چھٹے دن کی نمائش میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق جسٹس حکیم امتیاز، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مسرور، حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید محمد ہادی موسوی، حسین حامد، ماسٹر اقبال اور ڈاکٹر سمیر شامل تھے۔
نمائش میں موجود زھیب اور عمران علی نے معزز مہمانوں کو کیلیگرافی کے فن پاروں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی، جس پر مہمانوں نے فنکاروں کی محنت کو سراہا۔ اس دوران کشمیر آبزرور کے صحافیوں نے نمائش کا تفصیلی جائزہ لیا اور مہمانوں کے تاثرات کیمرے میں محفوظ کیے، جو جلد ہی نشر کیے جائیں گے۔
منتظمین کے مطابق، قرآن و ہنر نمائش کا اختتامی آج دن (پیر) کو ہوگا۔ شائقین دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، حسن آباد، سعدہ کدل، سرینگر میں اس منفرد اور روح پرور نمائش سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
یہ نمائش نہ صرف قرآنی فنون کی عکاسی کرتی ہے بلکہ کشمیری ہنرمندوں کی مہارت، لگن اور اسلامی فنون سے وابستگی کا بھی عملی اظہار ہے۔ مزید لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔









آپ کا تبصرہ