منگل 10 جون 2025 - 21:02
تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت بین الاقوامی ”زیارتِ غدیریہ“ مقابلہ

حوزہ/تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت نوجوانوں کو ولایتِ علی علیہ السّلام سے روشناس کروانے کے لیے بین الاقوامی ”زیارتِ غدیریہ“ کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت نوجوانوں کو ولایتِ علی علیہ السّلام سے روشناس کروانے کے لیے بین الاقوامی زیارتِ غدیریہ کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔

امام علی علیہ السلام کی ولایت اور غدیر کے عظیم واقعے کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے "مسابقہ زیارت غدیریہ" ایک مؤثر اور انوکھا پروگرام ہے۔ یہ مسابقہ نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات، ولایت کی اہمیت اور غدیر کے پیغام سے روشناس کرے گا۔

مسابقے کے اہداف:

1. نوجوانوں کو زیارت غدیریہ کے معانی، مفاہیم اور تاریخی پس منظر سے روشناس کرانا۔

2. ولایت امام علیؑ کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں سمجھانا۔

3. نوجوانوں میں اسلامی علوم کی طرف رغبت پیدا کرنا اور انہیں دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا۔

مسابقے کے مراحل:

1. آن لائن رجسٹریشن:

شرکاء کو مسابقے میں اپنا نام اور واٹس ایپ نمبر درج کرکے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

2. تعلیمی مواد:

زیارت غدیریہ کی شرح، غدیر کی تاریخ اور ولایت کے موضوعات پر ویڈیوز، مضامین اور کتابچے انٹرنٹ پر دستیاب ہیں۔

3. انعامات:

صحیح جوابات دینے والوں کو انعامات (کتابیں، سرٹیفکیٹس، مالی انعامات) سے نوازا جائے گا۔

کیوں شرکت کریں؟

- امام علیؑ کی ولایت کی گہرائیوں کو سمجھنے کا سنہری موقع

- دینی علم میں اضافہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع

- قومی یا بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت بین الاقوامی ”زیارتِ غدیریہ“ مقابلہ

آخری تاریخ:

روز عید غدیر مطابق 15 جون 2025

"غدیر کا پیغام، ولایت کا علم — نوجوانوں کے لیے راہِ نجات!"

لنک 🔗

https://forms.gle/znefT4FMvyi8duSq6

زیارتِ غدیریه 🔗

https://mafatih.duas.co/ziarat-ghadeer

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha