جمعہ 11 اپریل 2025 - 11:50
تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

حوزہ/تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

صبح کا آغاز

دن کا آغاز نمازِ صبح، تعقیبات، تلاوتِ قرآن اور مناجات سے ہوا۔ اس کے بعد طالبات نے صبح کی چہل قدمی کے لیے انسٹیٹیوٹ سے بادام واری تک کا سفر کیا، لیکن افسوس کہ یہ جگہ عوام کے لیے بند پائی گئی، جس پر تمام حاضرین کو مایوسی ہوئی۔ سید محمد صاحب نے انتظامیہ سے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ بعد ازاں، طالبات نے "شہدائے کشمیر پارک" میں ورزش کی اور واپس آئیں۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

ناشتہ اور تعلیمی سیشنز

- ناشتے میں ہاتھ سے بنی روٹیاں پیش کی گئیں۔
- معلمہ ریحانہ نے نہج البلاغہ کی پہلی حکمت پر درس دیا۔
- حافظ قرآن محمد جعفر نے بچوں کو سورہ یاسین سنایا۔ اکثر بچوں نے نصف سے زیادہ سورہ حفظ کر لیا ہے۔ انہوں نے طالبات کو سورہ یاسین مکمل حفظ کرنے اور نمازِ غفیلہ کی آیات یاد کرنے کی ترغیب دی۔

دوپہر کا پروگرام

نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی گئی، جس کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا گیا اور ڈھائی بجے تک آرام کیا گیا۔

دوپہر کے اہم سیشنز

1. کامیاب انسان
انجینئر محترمہ تزوین زینب قوم کی ایک "کامیاب بیٹی" ہے جسے طالبات کی انسپیریش کے لئے مدعو کیا انہوں نے طالبات سے گفتگو کی، جس میں درج ذیل اہم نکات زیرِ بحث آئے:
1. تعلیم کی اہمیت – فرد کی ترقی میں بنیادی کردار۔
2. جدید دنیا میں بیداری کی ضرورت – تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے آگاہی۔
3. خواتین کا کردار– تعلیم و سماجی بیداری میں عورتوں کا مرکزی مقام۔
4. تنقیدی سوچ کی اہمیت – معاشرے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

2. شہید باور صدر اور شھید بنت الھدی کی یاد میں خصوصی مجلس

شہید آیت اللہ باقر الصدر اور انکی ہمشیرہ شہیدہ بنت الہدی کے یوم شہادت کے موقع پر حجة الاسلام والمسلمین آغا سید محمد عقیل موسوی نے "بہن اور بھائی: مقاومت کی مثال" کے عنوان پر ایک پراثر مجلس پڑھی۔

انہوں نے دونوں شہداء کی دین کے لیے قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں ہر فرد کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی ورکشاپ کے چھٹے دن کی رپورٹ

رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے فرامین کے حوالے سے کہا گیا: > "بے شک شہید آیت اللہ صدر نوجوان طلاب و مشائخ کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ان کا انسان سازی کا سبق ان کی جانگداز شہادت کے ساتھ ختم نہیں ہوا۔ ان کے علمی آثار اور تحقیقی طریقے اب مدارس کے نوجوان اسکالرز کے سامنے ہیں، اور ان کی انگلی انہیں عظمت والا راستہ دکھاتی ہے۔ آج کے مدارس کو شہید صدر جیسے جرأت مند، توانا اور اسلام شناس افراد کی ضرورت ہے۔"

مغرب کے بعد کے پروگرام

نمازِ مغربین باجماعت ادا کی گئی، جس کے بعد طالبات نے دن بھر کے ہوم ورک مکمل کر لیے، یہ دن اساتذہ اور مہمانوں کی محنت سے بھرپور رہا۔

تعاون

تبیان تربیتی ورکشاپ کی کامیابی کے لیے عوامی تعاون انتہائی اہم ہے۔ آپ کی مالی امداد:
- ماہانہ 100 روپے
- یا
- سالانہ 1200 روپے

ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، تاکہ یہ علمی و تربیتی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

خلاصہ کلام
تبیان تربیتی ورکشاپ کا چھٹا دن بھی علمی، تربیتی اور روحانی سرگرمیوں سے مالامال رہا۔ ادارہ تمام شرکاء، اساتذہ اور معاونین کا شکریہ ادا کرتا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی ہی مفید پروگرامز جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے حجة السلام و المسلمین آغا سید عبد الباقی کے چھارم پر تعزیت نامه پیش کرنے کے لئے آغا سید سمیع اللہ جلالی اور آغا سید محمد مرحوم کے گھر گئے تھے جہاں پر تعزیت نامه حاضرین کے سامنے آغا سید سمیع اللہ جلالی صاحب نے پڑھ کر سنایا اس تعزیت نامه میں زبان کشمیری اور خانواده رضوی و علم علماء پر جلالی صاحب نے بهترین جملہ بندی کی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha