پیر 7 اپریل 2025 - 17:05
خبر غم؛ آغا سید عبد الباقی رضوی کا انتقال، علمی و دینی حلقوں میں رنج و الم کی فضا

مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین مبین اسلام کی خدمت، تعلیم، اور تدریس میں وقف کر دی۔ ان کی دینی خدمات اور روحانی شخصیت نے لوگوں کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمیر/ وادی کشمیر کے معروف عالم دین اور جلیل القدر شخصیت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید عبد الباقی رضوی صاحب کے انتقال کی افسوسناک خبر نے علمی و مذہبی حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ مرحوم کی وفات کو امت مسلمہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

آغا صاحب نے اپنی پوری زندگی دین مبین اسلام کی خدمت، تعلیم، اور تدریس میں وقف کر دی۔ ان کی دینی خدمات اور روحانی شخصیت نے لوگوں کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔

معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کی جانب سے نگراں سکریٹری حسین حامد نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید اعجاز رضوی، فرزند نسبتی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

تنظیم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل سے نوازے۔

مرحوم کی یادیں اور خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ان کا خلاء طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha