۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد

حوزہ/ عظیم عالم ، عارف ، فقیہ اور فیلسوف آیۃ اللہ علامہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ ،  محقق، مولف، مترجم اور مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی عشروی طاب ثراہ اور مولانا سید ناظم حسین عابدی غازیپوری صاحب مرحوم کی رحلت پر بانی تنظیم المکاتب ہال میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو۔ عظیم عالم، عارف ، فقیہ اور فیلسوف آیۃ اللہ علامہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ، محقق، مولف، مترجم اور مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی عشروی طاب ثراہ اور مولانا سید ناظم حسین عابدی غازیپوری صاحب مرحوم کی رحلت پر بانی تنظیم المکاتب ہال میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

اولاً مولانا محمد عباس معروفی صاحب مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم  اور حاضرین نے قرآن خوانی کی۔ 

مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ، مولانا سید منور حسین رضوی صاحب انچارج جامعہ امامیہ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب مینیجر جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب ، مولانا منظر علی عارفی صاحب استاد جامعہ امامیہ اور مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب استاد جامعہ امامیہ نے علم واہل علم اور خدمت دین کے سلسلہ میں تقاریر کیں اور مرحومین کےسلسلہ میں اپنے تاثرات پیش کئے اور ان کی شخصیات اور کارناموں کو بیان کیا ۔ 

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب سکریٹری تنظیم المکاتب کے تعزیتی پیغامات کو قرأت کیا گیا۔ 

جلسہ میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی مہذب خرد نقوی صاحب نے انجام دیا۔ خادمان و کارکنان ادارہ تنظیم المکاتب اور اساتذہ جامعہ امامیہ نے جلسہ میں شرکت کی۔ "تنظیم المکاتب یوٹیوب چینل" پر پروگرام لائیو نشر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .