۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تربیت مبلغین کے دس روز کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

حوزہ/ المصطفی انٹرنیشنل یونیوسٹی ایران اور جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے باہمی تعاون سے دس روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا ۲۰ مدارس کے طلاب نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المصطفی انٹرنیشنل یونیوسٹی ایران اور جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے باہمی تعاون سے دس روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا ۲۰ مدارس کے طلاب نے شرکت کی جس میں مختلف اساتید اپنے مفید بیان سے طلاب اور مبلغین کو فیض یاب کرتے رہے اور جس میں مولانا ناظم علی مئو ، مولانا رضا حیدر لکھنؤ اور مولانا فیروز حیدر ، مولانا عارف عباس اور دیگر اساتید نے اپنے تعیین شدہ عنوان پر تدریس کی جس میں طلاب نے خوب درس حاصل کیا۔

تربیت مبلغین کے دس روزہ کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

آخر میں امتحان ہوآ جس میں جامعہ امام مہدی علیہ السلام کے طلاب نے اپنی ممتاز کامیابی حاصل کی۔وقار حیدر پہلی پوزیشن شیخ مرتضیٰ دوسری پوزیشن اور شہزاد مہدی تیسری پوزیشن لے کر مدرسے کا نام روشن کیا اور انھیں اختتامی جلسے میں المصطفی کے فرہنگی مسئول مولانا اشہد نقوی اور مولانا حمیدی کے دست مبارک سے انعامات سے نوازہ گیا۔

تربیت مبلغین کے دس روزہ کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

آخر میں مدرسے کے ناظم مولانا محمد مہدی نے تمام آئے ہوئے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور طلاب کی حوصلہ افزائی کی۔ جلسہ میں مولانا سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مہدی علیہ السلام، مولانا عارف نقوی مولانا رضا حیدر، مولانا مجاہد، مولانا غلام حیدر وغیرہ موجود رہے اور طلاب کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی ۔

تربیت مبلغین کے دس روزہ کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

تربیت مبلغین کے دس روزہ کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

تربیت مبلغین کے دس روزہ کیمپ میں جامعہ امام مہدی (ع) اعظمگڑھ کے بچوں کی نمایاں کامیابی 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .