۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مدرسہ علوی قم

حوزہ/ یکم ذی القعدہ کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ قم (س) اور گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ایام ہیں، ان مبارک ایام کو عشرۂ کرامت سے منایا جاتا ہے تاہم اسی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ ہندوستان کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے قم المقدسہ میں مدرسہ علوی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ کرامت کی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ کے ہندوستان میں نمائندہ حجت الاسلام شاکری نے قم المقدسہ میں معروف دینی درسگاہ مدرسہ علوی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مدرسے کی خدمات کو سراہا۔

نمائندہ جامعہ المصطفیٰ ہندوستان حجۃ الاسلام شاکری کا مدرسہ علوی قم کا دورہ

نشست کا باقاعدہ آغاز حافظ و قاری حجت الاسلام والمسلمین جنت حسین نقوی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جبکہ مدرسہ کے بانی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مسعود اختر رضوی نے قرآنی تعلیم اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین مولانا اقبال حیدر حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے طلاب کی تہذیب اور تربیت کی اہمیت کو بیان کیا۔

مدیر مدرسہ حجت الاسلام حافظ و قاری ڈاکٹر سید مجتبیٰ رضوی نے بیان کیا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک سے مزید طلاب کو قم آنا چاہیئے۔

نمائندہ جامعہ المصطفیٰ ہندوستان حجۃ الاسلام شاکری کا مدرسہ علوی قم کا دورہ

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید تمیز الحسن رضوی نے مدارس کی مشکلات کا ذکر کیا اور انہیں حل کرنے کی تاکید کی۔

ہندوستان میں جامعہ المصطفیٰ کے نمائندے حجت الاسلام شاکری نے ہندوستان کے دینی مدارس کی کچھ کمیوں کا ذکر کیا اور مدارس کو ‌‌مستحکم و منظم کرنے پر زور دیا نیز مدرسہ علمیہ علوی کی تعریف و تمجید کی اور کہا کہ تنہا مدرسہ ہے جو دینی علوم کے ساتھ حفظ قرآن کریم پر کام کر رہا ہے۔

آخر میں بانی مدرسہ نے حاضرینِ جلسہ خاص طور سے شاکری صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

نمائندہ جامعہ المصطفیٰ ہندوستان حجۃ الاسلام شاکری کا مدرسہ علوی قم کا دورہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .