۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
تصاویر/آیین درختکاری در شهرستان بندرخمیر

حوزہ/ علی گڑھ ہندوستان میں ماحولیاتی آلودگی، موسم باران میں بارش کے فقدان اور گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر فرینڈز کالونی، سول لائنز میں واقع فرینڈز کالونی پارک میں شجر کاری کی ضرورت، اہمیت، بیداری اور زمہ داری کے احساس و شعور کے لئے معزز و ممتاز شخصیات کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ ہندوستان میں ماحولیاتی آلودگی، موسم باران میں بارش کے فقدان اور گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر فرینڈز کالونی، سول لائنز میں واقع فرینڈز کالونی پارک میں شجر کاری کی ضرورت، اہمیت، بیداری اور زمہ داری کے احساس و شعور کے لئے معزز و ممتاز شخصیات کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی۔

شجر کاری رسول (ص) کی سنت ہے: پروفیسر ریاض محمود

ایک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے

جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے

شجر کاری کی اہمیت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالٰی نے شجر کاری کی اہمیت اور افادیت کا ذکر قرآن کریم میں چودہ سو سال قبل ہی کر دیا تھا۔ قرآن مجید میں مختلف حوالے سے مختلف شجر کا ذکر آیا ہے۔ اللہ تعالٰی نے درختوں کو اپنی رحمت قرار دیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، شعبۂ بایو کیمسٹری کے پروفیسر ریاض محمود صاحب نے شجر کاری مہم کے دوران آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث پاک کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جو شخص درخت لگائے اس کے بعد اس کی نگہداشت، حفاظت اور نگرانی کرکے مکمل درخت کی صورت میں بڑا کر دے تو اس کے لئے ثوابِ کثیر ہے۔ شجر کاری نہ صرف سنت رسولؐ ہے، بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں معاون و مددگار ہے۔

پروفیسر (ڈاکٹر) ریاض محمود نے شجر کاری کی ضرورت، اہمیت اور اس کی زمہ داریوں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ درخت چرند پرند اور متعدد حیوانات کا مسکن ہیں، درخت فضائی جراثیم کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں اور درخت ماحول میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں لہٰذا کالونی کے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ پودوں کی حفاظت کرے۔ اور پودوں کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچائے۔ کالونی کے پارک کے پودے کو توڑنا، کاٹنا یا کسی طرح کا نقصان پہنچانا افسوسناک واقعہ ہے۔ یہ عمل پودے کو نقصان نہیں پہنچانا ہے، بلکہ کالونی کے ہر ایک شخص کی صحت سے کھلواڑ کرنا ہے، کیونکہ ایک درخت 18 افراد اور 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کراتا ہے، لہٰذا پارک میں پودوں کی نگہبانی کیلئے تعاون کریں یہ ہر ایک ذی شعور و ذی عقل کا فریضہ ہے۔

الحاج سید شباب حیدر صاحب قبلہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ پودوں میں پانی ڈالنے کا بڑا اجر و ثواب ہے۔ حبیبؐ خدا نے فرمایا: اگر ایک پودے کو پانی دیا، چاہے یہ پیڑ آباد علاقے، شہر، ریگستان یا جنگل میں ہے تو یہ پانی پودے میں ڈالنا ایسا اجر و ثواب والا کام ہے جیسے کسی پیاسے مؤمن کو پانی سے سیراب کیا۔

واضح رہے فرینڈز کالونی پارک میں شجر کاری کے انتظامات، ترقیاتی منصوبوں و کاموں، خوبصورتی، حفاظتی اور دیکھ بھال کی زمہ داریاں گزشتہ کئی سالوں سے یک و تنہا، بڑی حسن و خوبیوں سے ڈاکٹر شجاعت حسین نبھا رہے ہیں۔

پروفیسر ریاض محمود صاحب نے ڈاکٹر شجاعت حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شجاعت حسین صاحب کی خدمات کی وجہ سے شہر علم و ادب میں ان کے کاموں کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر شجاعت حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .