۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
حج 2024

حوزہ/ گوہاٹی سے سفرِ حج کرنے والے ان عازمین کرام کو یہ شرف حاصل ہوا کہ یہ ہندوستان سے جانے والے کُل 1,75,025 عازمین میں سے ایسے پہلے مہمانِ حرم ہیں جو احرام میں سفرِحج کر رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گوہاٹی/ حج 2024 کے لیے آج گوہاٹی کے لوک پریا گوپی ناتھ بورڈولوئی بین الاقوامی ائیر پورٹ سے اسپائی جیٹ کی پرواز SG-5216 سے 322 خوش نصیب عازمین جس میں 200 مرد اور 122 خاتون عازمین شامل ہیں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے۔ گوہاٹی سے سفرِ حج کرنے والے ان عازمین کرام کو یہ شرف بھی حاصل ہوا کہ یہ ہندوستان سے جانے والے کُل 1,75,025 عازمین میں سے ایسے پہلے مہمانِ حرم ہیں جو احرام میں سفرِحج کر رہے ہیں ۔

حج 2024: ہندوستانی عازمین کا احرام میں پہلا قافلہ گوہاٹی سے مکہ مکرمہ روانہ

اس موقع پر عازمین سے ملاقات کرتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی۔ ای۔او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی صاحب آئی۔ آر۔ ایس نے بتایا حج 2024 کے انتظامات ہندوستان سے سعودی عرب تک اطمینان بخش انداز میں جاری ہیں۔ اگر کسی عازم کو سعودی عرب میں کسی بھی قسم کی دقت آرہی ہے تو حکومتِ ہند کی طرف سے معینہ افسران/ عملے برانچ آفس میں رابط کرکے دقتوں کا نجات پائیں۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ عازمین اپنی فلائٹ اور رہائش میں موجود خادم الحجاج سے بھی مدد لیں۔ حج 2024 میں 200 عازمین حج پر ایک خادم الحجاج مقرر کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو- سی۔ای۔او، حج کمیٹی نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ وزارت اقلیتی امور پوری سنجیدگی سے حج کے انتظامات اور حاجیوں کو بہتر اور اعلیٰ سہولیات فراہم کرانے میں نہ صرف مصروف ہے بلکہ ہر منزل پر باریک بینی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

حج 2024 میں عازمین حج کو بہتر سہولت فراہم حج سویدھا ایپ موجود ہے آپ انگلی کے ایک اشارے پر تمام تر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ نے مزید بتایا کہ حج 2024 کے موسمِ حج میں سخت گرمی ہے۔ اسی کے پیش نظر عازمین کی صحت و سلامتی کے لیے ہندوستان میں تمام حج ہاؤسوں سے لیکر مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ تک طبی سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔

حج 2024: ہندوستانی عازمین کا احرام میں پہلا قافلہ گوہاٹی سے مکہ مکرمہ روانہ

اس موقع آسام حج کمیٹی کے چیرمین نقیب الرحمان، ایگزیکٹیو افیسر ابولکلام، پروٹکول افیسر مہدی زماں و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ واضح رہے گوہاٹی ائیر پورٹ سے 12 فلائٹز کے زریعے تقریباً 3500 عازمین، حج کا مقدس سفر کریں گے جن کے لیے آسام کی ریاستی حج کمیٹی نے شاندار اور خوبصورت انتظامات کیے ہیں۔ جس کے لیے ریاستی حج کمیٹی کے چیر مین نقیب الرحمان، ایگزیکٹیو افیسر ابولکلام، پروٹکول افیسر مہدی زماں اور دیگر ذمہ داران قابلِ تحسین و ستائش ہیں۔

حج 2024 میں ہندوستان سے جانے والے عازمین کی پروازوں کا سلسلہ 8 مئی سے جاری ہے جو 9 جون تک جاری رہے گا۔ اب تک مختلف ایمبارکیشن پوائنٹس اور ائیر لائنز کی 94 فلایٹ سے 28,558 عازمین سعودی عرب پہنچ چُکے ہیں ۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج واپسی کا سلسلہ 22 جون سے شروع ہو جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .