۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
مدینہ و مکہ

حوزہ/ کل سے مناسک حج شروع ہونے جا رہے ہیں جس کی وجہ مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ہو گیا ہے اور تمام عازمین ان روحانی مناسک میں شرکت کی تیاری کے لیے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ حج تمتع کے مناسک کل جمعہ سے شروع ہوں گے۔

مزید عازمین حج کے آنے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور مختلف ممالک سے حج کے لئے قافلے مکہ پہنچ گئے ہیں، سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج آج 7 ذی الحجہ کی صبح مدینہ سے روانہ ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ مدینہ کے اسپتال میں داخل مریضوں کو بھی ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال مناسک حج کے آغاز سے 3 دن قبل مدینہ منورہ عازمین سے خالی ہو گیا تھا، لیکن اس سال حجاج کرام 2 دن پہلے ہی شہر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مکہ کی جانب روانہ ہوگئے، اس لئے مدینہ منورہ میں آج سے اگلے ہفتے جمعرات تک (مناسک حج کے اختتام) سناٹا رہے گا۔

مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ، کل سے مناسک حج کا آغاز

چوں کہ مناسک حج کل (سعودی کے مطابق 8 ذی الحجہ) سے شروع ہوں گے، لہذا تمام عازمین مکہ میں ہیں، سعودیوں کے اعلان کے مطابق تقریباً 15 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی عازمین حج مکہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب کہ سعودی عرب نے حج سے پہلے اعلان کیا تھا کہ سعودی اس سال 18 لاکھ غیر ملکی عازمین حج کے استقبال کے لئے آمادہ ہے!

مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ، کل سے مناسک حج کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .