اتوار 2 جون 2024 - 15:56
دو عازمین حج سائیکل پر طویل سفر کرکے انگلینڈ سے مدینہ منورہ پہنچے

حوزہ/ دو برطانوی مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل سے مدینہ منورہ پہنچے، انہوں نے کئی مہینوں تک سفرکیا اور اس دوران کئی ممالک کی سرحدیں عبور کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ سے دو برطانوی مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے سائیکل سے مدینہ منورہ پہنچ گئے، انہوں نے چند ماہ قبل اس چیلنجنگ سفر کا آغاز کیا اور مختلف ممالک کی کئی سرحدوں سے گزر کر مدینہ منورہ پہنچے اور جیسے ہی وہ مدینہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا ایک زبردست استقبال کیا۔

یہ حجاج کرام اب مدینےسے مکہ کی جانب سفر کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ذہنی اور جسمانی اعتبار سے بالکل سلامت ہیں، دنیا بھر سے لوگ ان زائرین خانہ خدا کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے عزم راسخ کو سراہ رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha