۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: تربیت حج اور فلسفہ حج کی معرفت ہمیں کربلا سے وابستہ رہ کر حاصل ہوتی ہے ۔ امام حسین علیہ السلام نے مقام حج اور ارکان حج کو اپنی مقدس قربانی پیش کر کے زندہ و جاوید رکھا۔ حج پر جانے والے پہلے کربلا کو سمجھیں تاکہ وہ صحیح حج کو ادا کر کے قرب الہی حاصل کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملبورن آسٹریلیا کے معروف دینی اسکالر حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے اپنے حج کے خصوصی پیغام میں کہا: اگر ہم آج کربلا اور فلسفہ قربانی کو نہ سمجھ پائے تو مکہ اور مدینہ کی زیارت تو ہو سکتی ہے لیکن ارکان حج ادا کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا: بیت اللہ کے مقام اور عظمت کو امام حسین علیہ السلام نے آٹھ ذی الحجہ کو اپنی اور اہلبیت علیہم السلام کی قربانی کو پیش کر کے بتا دیا۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حجاج کرام جس جذبے کے ساتھ حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی یاد میں قربانی دیتے ہیں یہ قربانی شہداء کربلا کی قربانی بھی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا:اس روحانی اجتماع میں دور حاضر کے شیطان اور طاغوت سے اظہار برائت کرنا حج کا بہترین عمل ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ہمیں مل کر اتحاد و وحدت کے ذریعے ان باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے جو امت واحدہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔ حج کے اس عظیم اجتماع میں ہمیں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .