۲۹ خرداد ۱۴۰۳ |۱۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 18, 2024
اسامة حمدان

حوزہ / اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے رہنما نے کہا: صیہونی حکومت غزہ سے نکل جائے تاکہ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے رہنما "اسامہ حمدان" نے کہا: صیہونی حکومت غزہ سے نکل جائے تاکہ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

انہوں نے کہا: جنگ بندی معاہدے کی قبولیت کے سلسلے میں ہمیں صیہونی حکومت کی طرف سے واضح موقف کی ضرورت ہے۔

اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے رہنما نے کہا: غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کی پشت پر امریکہ ہے۔ اگر امریکہ مثبت رویہ اختیار کرے تو جنگ بندی کے سلسلہ میں معاہدہ ہو سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .