۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حركة حماس

حوزہ/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ابھی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے امریکی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔

شہاب نیوز کے مطابق، حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن غزہ میں جاری بحران کا مرکزی کردار ہے جو مسلسل غاصب صہیونی حکومت کی پشت پناہی کررہا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس نے ہمیشہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد کا خیر مقدم کرنا اس کی واضح دلیل ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے ہمیشہ جنگ بندی کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان جھوٹ پر مبنی اور اسرائیل کی حمایت کا تسلسل ہے۔
تنظیم نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کو صدر جو بائیڈن کی تجویز کے بارے میں کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے امریکی وزیر خارجہ کا بیان بے بنیاد ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .