۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صہیونیوں کے حملے میں حزب اللہ لبنان کے کمانڈر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں جنوبی لبنان کے شہر جویا پر غاصب صہیونی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر "طالب سامی عبداللہ" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں طوفان الاقصیٰ میں فلسطینی قوم کے لیے حزب اللہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے غاصب صہیونی فوج کے حملوں میں لبنان کے درجنوں مجاہدین کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ پاکیزہ خون غاصب صہیونی دشمن اور اس کی جارح فوج کو شکست دے گا اور فلسطینی قوم اور ملت اسلامیہ کو مزید مزاحمت اور قربانیوں پر ابھارے گا جس سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .