۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ لبنان کے وزیر ثقافت نے کہا: مسئلہ فلسطین امام راحل کے دل میں تھا اور انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی نے آج (ہفتہ) 12 جون کو بین الاقوامی اجلاس "غزہ؛ مظلوم مقاوم‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطینی جدوجہد کی حمایت کے لیے تمام ممالک کو متحد ہونا چاہیے، صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اپنے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج فلسطینی بوسیدہ صہیونی حکومت اور اسکے وحشی فوجیوں پر شدید ضربیں لگا رہے ہیں اور یہ سب کچھ امام راحل کے افکار کی بدولت ہو رہا ہے۔

لبنان کے وزیر ثقافت نے کہا: مسئلہ فلسطین امام راحل کے دل میں تھا اور انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ کے لوگ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور صہیونی حکومت کے جسم پر مہلک ضربیں لگا رہے ہیں۔

محمد وسام المرتضی ٰ نے کہا: پوری دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ یہ غزہ اور فلسطین کے خلاف جو جنگ جاری ہے وہ ایک غیر مساوی جنگ ہے اور دنیا کے سبھی ممالک جاگ اٹھے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جیسا کہ خود امریکی یونیورسٹیوں میں وہاں کے اسٹوڈنٹس اسرائیلی جرائم کے خلاف اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مدتوں سے مظاہرے کر رہے ہیں اور اسرائیل سے تمام تعلقات کو منقطع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: انشاء اللہ مستقبل قریب میں فلسطین آزاد ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .