۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ جنگ کے آٹھویں مہینے میں صیہونی حکومت نے کئی نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے 239ویں روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور حملے جاری رکھے ہیں جن سے درجنوں افراد شہید اورکم از کم 280 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آج صبح فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ ہلال احمر کے ملازم محمد جہاد عابد گزشتہ شب رفح میں ان کے گھر پر بمباری کے دوران شہید ہو گئے، جس سے غزہ میں ہلال احمر کے عملے کے شہداء کی تعداد 33 ہو گئی ہے، جب کہ ان میں سے 19 غزہ میں امداد فراہم کرتے وقت شہید ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .