۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ سے اسرائیلی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد امدادی فورسز نے کم از کم 120 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی خبر رساں ذرائع نے امدادی فورسز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آج بروزاتوار دوپہر کے وقت جبالیا کیمپ کے ملبے سے سیکڑوں فلسطینی شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔

غزہ کے امدادی گروپوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے ملبے سے کم از کم 120 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔

غاصب اسرائیلی فوج کے پیچھے ہٹنے کے بعد جبالیا کیمپ میں ملبے تلے سے شہداء کی لاشوں کو نکالنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

جبالیہ کیمپ تقریباً 20 دنوں تک اسرائیلی فورسز کے محاصرے میں تھا اور علاقے پر وسیع پیمانے پر حملوں اور عمارتوں کی تباہی کے بعد جمعہ کو اسرائیلی فوج کیمپ سے نکل گئی۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آج (اتوار) اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .