۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ برطانوی دارالحکومت کی پولیس نے اس شہر میں فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز فلسطین کے حامیوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لندن کے وسط میں برطانوی پارلیمنٹ کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئ برطانوی حکومت سے صہیونی حکومت کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ۔

فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے ان مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت، صیہونی حکومت کی مذمت اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے اور ان نعروں پر مشتمل پلے کارڈ بھی اٹھائے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مظاہرین کے سامنے ایک تقریر میں کہاکہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ شمالی غزہ کے ہر فرد کو اب بھوک اور بیماری کے خطرے کا سامنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ انکے پاس غزہ کے رہنے والے ایک شخص نے غزہ سے ایک تصویر بھیجی جس میں ایک فلسطینی جس کا معمول کا وزن 80 کلو تھا، بھوک اور بیماری کی وجہ سے اپنے وزن سے آدھا ہو گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں حاملہ خواتین کو اپنی موت اور اپنے بچے کی موت کے درمیان ایک چیز کو انتخاب کرنا ہوگا۔

ان کی تقریر کے بعد سینکڑوں مظاہرین نے لندن شہر میں مارچ شروع کر دیا لیکن شہر کے پولیس اہلکاروں نے سڑکوں پر مزید آگے نہیں بڑھنے دیا۔

برطانوی دارالحکومت میں ’یارک روڈ‘ میں داخل ہوتے ہی ان مظاہرین نے غزہ کے عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا، سیکیورٹی فورسز نے ان میں سے متعدد کو گرفتار کرلیا تاہم فلسطین کے یہ حامی گرفتار ہوتے ہوئے بھی فلسطین کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .