۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
1

حوزہ/ دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں، اس دوران فرانسیسی پولیس نے پیرس مظاہرے کے دوران فلسطین کے حامیوں پر حملہ کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں، اس دوران فرانسیسی پولیس نے پیرس مظاہرے کے دوران فلسطین کے حامیوں پر حملہ کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی حامی مظاہرین کے ساتھ فرانسیسی پولیس کی بربریت کی تصاویر شائع کرتے ہوئے روسی نیوز چینل Russia Today نے اطلاع دی ہے کہ پیرس میں فلسطینی حامی مظاہروں کے ساتھ ایک عام منظر دہرایا گیا جو کہ تمام فلسطینی حامی مظاہروں میں دیکھا جاتا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پیرس میں فرانسیسی پولیس مظاہرین کو ہتھیاروں سےنشانہ بنا رہی ہے اور مظاہرین پر دھواں پھیلانے والے دستی بم پھینکتے پھینک رہی ہے، سیکورٹی فورسز مظاہرین پر حملہ کرتی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطینی شہر رفح کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے ہوئے جس میں درجنوں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے تھے، اسی تسلسل میں پیرس میں صیہونی حکومت کے خلاف روزانہ مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں، جو فرانسیسی پولیس کی آمد کے بعد تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ روز فلسطینی حامیوں کے ان مظاہروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں افراتفری نہیں بلکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .