۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ اقوامِ متحدہ جس نے غزہ میں قحط سے خبردار کیا ہے، بدھ کے روز کہا کہ رواں ماہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے رابطہ کاری دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا:غزہ میں داخل ہونے والی خوراک اور دیگر امداد کی مقدار جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھی، سات مئی سے مزید کم ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق سات مئی سے منگل تک روزانہ اوسطاً 58 امدادی ٹرک غزہ پہنچے جبکہ اس کے مقابلے میں یکم اپریل سے چھے مئی تک روزانہ اوسطاً 176 امدادی ٹرک غزہ پہنچتے تھے جو 67 فیصد کمی کی نشان دہی کرتا ہے، ان اعداد و شمار میں نجی شعبے کا سامان اور ایندھن شامل نہیں تھا۔

اقوامِ متحدہ نے بہت پہلے ہی کہا تھا کہ روزانہ کم از کم 500 ٹرک امداد اور تجارتی سامان غزہ میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .