۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری سے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری سے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ پر اسرائیلی افواج کے جارحانہ حملوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری سے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر رفح میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد تباہ شدہ جبالیا اور بیت حنون کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان سے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر کردیے، اسرائیل کے سرحدی علاقے کریات شمونہ میں راکٹ حملوں سے مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ادھر جرمنی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں فلسطین کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین فلسطینی پرچم اور "نسل کشی کے دوران کاروبار نہیں" کا بینر اٹھا کر اسٹیج پر چڑھ گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .