حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے شرعی بورڈ کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ محمد یزبیک نے کہا: غزہ پر 266 دن کی وحشیانہ جارحیت کے بعد بھی دشمن نے شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا ہے، دشمن کی فوج دن بدن ٹوٹ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جب تک غزہ میں دشمن کے حملے جاری رہیں گے رہیں گے دشمنوں کے خلاف سمندر میں یمن اور عراق کا مشترکہ آپریشن بھی جاری رہےگا اور حملوں میں ہر روز تیزی آتی رہے گی ۔
حزب اللہ کے سینئر رکن نے کہا : اسلامی مزاحمت تمام اسرائیلی کی جارحیت کا جواب مناسب انداز میں دے گی، دھمکیاں اور افواج کبھی بھی مزاحمت کو روک نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا: ہم دشمن کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے لیے تیار ہیں، ان شاء اللہ دشمن اپنی بستیوں کی طرف لوٹنے کے لئے خواب میں بھی نہیں سوچے گا، بلکہ اسرائیلی حکومت کے پورے جغرافیہ میں کوئی بھی محفوظ مقام نہیں بچے گا۔
اپنے خطاب کے آخری حصے میں حجۃ الاسلام شیخ یزبک نے کہا: جو جنگ کی توسیع کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں کہ اس جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے، ہم ان لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بات کریں، پہلے غزہ میں جنگ اور غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں۔