۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ اسرائیل اور لبنان کے درمیان ممکنہ جنگ کے پیش نظر حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور لبنان کے درمیان ممکنہ جنگ کے پیش نظر امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو ایک خط ارسال کیا اور ان کی آمادگی کو خوب سراہا۔

خط کا متن حسب ذیل ہے:

جناب سید حسن نصر الله

لبنان کے خلاف اسرائیل کے حملے اور جارحیت کی صورت میں اسرائیل کے خلاف علنی اور کھلی جنگ کا اعلان اور اس سلسلے میں آپ کی آمادگی اور دفاعی تیاریاں بالکل جائز اور بجا ہیں۔ )فَمَنِ اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ(

ہم ان لبنانی نوجوانوں اور حزب اللہ جیالوں کے جہاد اور ایثار و قربانی کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جو آپ کی بہادرانہ اور جرات مندانہ قیادت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

ہماری قوم اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے سامنے خاموش نہیں بیٹھے گی اور صرف تماشائی نہیں بنی رہے گی۔

اسرائیل جان لے کہ غزہ تنہا نہیں، لبنان تنہا نہیں اور تمام مسلمان ان کے ساتھ ہیں۔ (وَإِنِ اسْتَنْصَرُوکُمْ فِی الدِّینِ فَعَلَیْکُمُ النَّصرُ)۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .