۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: اسلام کے خلاف اعلان کی گئی جنگ میں دشمن کو صرف ناکامی حاصل ہوئی ہے کیونکہ قرآن کو سرعام نذر آتش کرنے پر اصرار کرنا اور آزادی بیان کے بہانے اس گھنونے کام کو جائز قرار دینا ایک جرم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبے کے دوران کہا: اسلام کے خلاف اعلان کی گئی جنگ میں دشمن کو صرف ناکامی حاصل ہوئی ہے کیونکہ قرآن کو سرعام نذر آتش کرنے پر اصرار کرنا اور آزادی بیان کے بہانے اس گھنونے کام کو جائز قرار دینا ایک جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عالم اسلام کے دباؤ اور مسلمانوں کی یکجہتی کے بعد سویڈن کی حکومت نے قرآن مجید کو مسلسل نذر آتش کرنے والے شخص سلوان مومیکا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے خطے کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے کہا: داعش کا ماسکو میں کئے جانے والے حالیہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنا ظاہر کرتا ہے کہ داعش مذہبی بھیس میں ایک سیاسی منصوبہ ہے اور تمام مذہبی اقدار سے کوسوں دور ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اپنے خطبہ میں شب قدر اور اس عظیم شب کے اعمال کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس شب میں سب سے اہم عبادت بارگاہ الہی میں دعا اور مناجات ہے جس سے انسان جہنم کی آگ سے نجات پائے گا، اس شب میں زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے 17رمضان المبارک یوم جنگ بدر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے اس جنگ میں ایک اہم اور خاص کردار ادا کیا، آپ نے اپنے سپاہیوں کو پانی فراہم کیا اور حضرت کی رکاب میں آسمان سے تین ہزار فرشتے نازل ہوئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .