۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تصاویر/ احیای شب نوزدهم رمضان- شهرستان اهر

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے کہا: شب قدر میں فرشتگان الہی فوج در فوج نازل ہوتے ہیں جو خدا کے بندوں کو سلام کرتے ہیں اور امام وقت کی خدمت میں آتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اھر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے شہر اھر میں پہلی شب قدر 19ویں ماہ رمضان میں اعمال کے دوران شب قدر کی اہمیت کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا:اللہ تعالیٰ نے شب قدر اس لیے قرار دیا تا کہ اس کے بندے اس اہم اور مقدس شب کو اپنی آخرت سنوارنے کے لیے استعمال کر سکیں اور پوری رات عبادت خدا اور تسبیح و تہلیل کر سکیں کیوں کہ یہ شب توبہ و استغفار کی شب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شب قدر میں فرشتگان الہی فوج در فوج نازل ہوتے ہیں جو خدا کے بندوں کو سلام کرتے ہیں اور امام وقت (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی خدمت میں آتے ہیں۔

شہر اھر کے امام جمعہ نے کہا:قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ رات ہزار مہینوں سے افضل اور برتر ہے، شب قدر پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے قلب مطہر پر قرآن کے نزول کی رات ہے، اس شب کے بے پناہ فضائل ہیں، یہ وہ شب ہے جس میں بندگان خدا اور قرآن ناطق حضرت امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے درمیان ایک خاص رابطہ اور تعلق برقرار ہوتا ہے، اسی شب میں لوگوں کی آئندہ سال تک کی تقدیر لکھی جاتی ہے، اسی شب میں اذن خداوندی سے امام عصر( ارواحنا فداہ)پر فرشتے نازل ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .