۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دبیر شورای عال انقلاب

حوزہ / ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا: اگر کوئی شخص اپنی شناخت ہی نہیں جانتا تو یہ بہت خطرناک ہے چونکہ یہ چیز اس کی زندگی کو مایوسی اور نا امیدی سے بھر دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبد الحسین خسرو پناہ نے ایران کے شہر بندر عباس میں موجود مسجد علی ابن ابی طالب میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شب قدر کی بہترین عبادتوں میں سے ایک علم و دانش کا سیکھنا ہے۔ جس پر ہمارے بزرگان دین نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: آج کی دنیا میں ہنر کی تعلیم بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہمیں معاشرے میں بہتر زندگی بسر کرنے کے ہنر، تفکر اور تخلیقی سوچ کو وسعت دینی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین خسرو پناہ نے خود شناسی کے ہنر کو آج کے دور میں بنی نوع انسان کی ضرورت قرار دیا اور کہا: اگر کوئی شخص اپنی شناخت ہی نہیں جانتا تو یہ بہت خطرناک ہے چونکہ یہ چیز اس کی زندگی کو مایوسی اور نا امیدی سے بھر دیتی ہے اور اسی بنا پر اسے زندگی میں ناکامیوں کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علم و دانش ہنر سے مختلف ہیں۔ قرآن کریم اول سے آخر تک درس اور مہارت کی تعلیم دیتا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک کی داستانوں میں انسان کو بہتر زندگی بسر کرنے کا درس دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .