۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ گفتگوی صمیمی امام جمعه عالیشهر با دانش آموزان دهه هشتادی

حوزہ / حجت الاسلام حمیدی نژاد نے کہا: اگر دل میں کینہ و نفرت ہو تو وہ دل کو فاسد کر دیتی ہے اور اگر ہم نفرت اور کدورت کے ساتھ شب قدر کو بھی درک کریں تو اس صورت میں ہمیں کوئی چیز فائدہ نہیں دے سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، عالیشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام حمیدی نژاد نے گلزارِ شہداء عالیشہر میں نوروز کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سب شہداء سے عہد و پیمان کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں "احسن الحال" عطا کرے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک اہم ترین کام جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اپنے دلوں کو کینہ و کدورت سے پاک رکھیں۔

امام جمعہ عالیشہر نے کہا: اگر دل میں کینہ و نفرت ہو تو وہ دل کو فاسد کر دیتی ہے اور اگر ہم نفرت اور کدورت کے ساتھ شب قدر کو بھی درک کریں تو اس صورت میں ہمیں کوئی چیز فائدہ نہیں دے سکتی لہذا ہمیں نفرت اور کینہ جیسی اخلاقی بیماری کو خود سے دور کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .