۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
خواهران خوزستان

حوزہ/ محترمہ خانم زریاب موسوی نے کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ میں حصولِ علم کے لئے داخلہ،خداوندِ متعال کی عنایت اور نعمتوں میں سے ہے۔ اگر علماء کے علم و معرفت سے شہداء کسب فیض نہ کرتے تو شہداء کا پاکیزہ خون زمین پر نہ گرتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خوزستان میں مدرسۂ علمیہ الزہراء خواہران کی پرنسپل محترمہ خواہر زریاب موسوی نے اس مدرسے میں داخلہ لینے والی نئی طالبات کو خوش آمدید اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکتبِ اہل بیت(ع)کا شاگرد بننا،اہل بیت(ع)کی خصوصی عنایت اور توجہ میں سے ہے۔

انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس شوق و ولولے سے مکتب اہل بیت(ع)میں قدم رکھا ہے،ان شاء اللہ اس کا نتیجہ بھی کامیاب ہوگا۔

مدرسہ علمیہ الزہراء(س)شوش کی پرنسپل نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو خلق فرمایا ہے اور انسانوں کی قدر و قیمت کو علم سیکھنے میں قرار دیا ہے،لہذا ہمیں بھی علوم کے حصول میں کوشش کرنی چاہئے۔

خانمِ موسوی نے کہا کہ آپ معزز خواہران اور نئی طالبات ایک ایسی قسم کا حصہ ہیں کہ"آپ نہیں جانتیں اور آپ جانتی ہیں کہ آپ نہیں جانتیں"اور اسی لئے آپ علم و معارفِ الہی کے حصول کے لئے کوشش کرنے آئی ہیں اور یہ بہت ہی عظیم قسم کا اقدام ہے۔

محترمہ خواہر زریاب موسوی نے کہا کہ سورۂ مبارکۂ زمر کی آیۃ نمبر 9 کے مطابق،خداوند متعال انسانوں کے درمیان فرق کے راز کو علم قرار دیتا ہے،اسی وجہ سے علماء کا رتبہ اور درجہ شہداء سے بلند ہے،کیونکہ اگر علماءکے علم و معرفت سے شہداء کسب فیض نہ کرتے تو شہداء کا پاکیزہ خون زمین پر نہ گرتا،لہذا خدا کے لطف و کرم کی قدر و منزلت کو جانیں اور اسلامی علوم و اقدار کو حاصل کرنے کی راہ میں دن رات محنت اور کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .