۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر مصر

حوزہ/شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طبی ضرورت کے بغیر جنسیت کو بدلنا ایک غلط عمل ہے،مزید کہا کہ تمام مذاہب اس عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طبی ضرورت کے بغیر جنسیت کو بدلنا ایک غلط عمل ہے،مزید کہا کہ تمام مذاہب نے جنسیت بدلنے کے خلاف متنبہ کیا ہے اور انسانی فطرت بھی قبول نہیں کرتی اور اسے مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے جنسی تبدیلی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے فیس بک اور ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ طبی ضرورت اور حتمی دلیل کے بغیر جنسیت کی تبدیلی انسانی فطرت کے برخلاف عمل ہے اور تمام الہی مذاہب اسے مسترد کرتے ہیں۔

شیخ الازہر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بہترین شکل میں خلق فرمایا ہے تاکہ کائنات اپنی حکمت اور مرضی کے مطابق چلتی رہے۔

شیخ احمد الطیب نے کہا کہ جنسیت میں رد و بدل،الہی تخلیق کو تبدیل کرنے اور جھوٹی آزادی کے بہانے شہوات اور خواہشات نفسانی کی پیروی کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .