۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت‌الاسلام سیدعلی‌محمد نقوی

حوزہ/ پدم بھوشن مولانا ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے معروف شیعہ عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو قوم و ملت کے حق میں بہترین اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ پدم بھوشن مولانا ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے معروف شیعہ عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو قوم و ملت کے حق میں بہترین اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا۔

ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے کہا کہ پروفیسر علی محمد ‌نقوی صاحب ایک عظیم علمی و مذہبی شخصیت کے مالک ہیں ، فارسی زبان میں متعدد شہرۂ آفاق کتابوں کے مصنف ہیں جو بیرون ہند خاص طور پر ایران کے مختلف اداروں میں شامل نصاب ہیں ، مولانا کلب صادق مرحوم کے وہ شاگرد رشید ہونے کے ساتھ ساتھ مشیر خاص بھی تھے یہاں تک کہ مولانا مرحوم ان کو ملک کا ممتاز دانشور اور عالم دین کہا کرتے تھے۔

ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے کہا کہ علی محمد نقوی ایک صاف اور شفاف شخصیت کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر قسم کے تنازعات سے دور رہ کر علمی و دینی خدمات میں مصروف رہتے ہیں، ان کی شخصیت ان کے والد مرحوم کی عکاس ہے جو ایک عظیم عالم دین تھے۔

ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جو ملک کے مسلمانوں کا متحدہ ادارہ ہے اسکی عظیم ذمہ داری پر پروفیسر علی محمد نقوی کا انتخاب لائق تحسین ہے اور بورڈ کو انکی شخصیت سے استحکام ملے گا، اسکے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ خاص طور صدر محترم مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے ہم شکرگزار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .