۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا موسوی

حوزہ/ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے مرکزی صدر حضرت مولانا سید صائم مہدی اور حضرت مولانا مرزا یعسوب عباس نے شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ اسٹیٹ کا جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رانچی/ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے مرکزی صدر حضرت مولانا سید صائم مہدی اور حضرت مولانا مرزا یعسوب عباس نے شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ اسٹیٹ کا جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ ہندوستان کے 8 کروڑ شیعہ مسلمانوں کی آواز ہے۔ مولانا سید موسوی رضا نے کہا کہ بورڈ نے مجھے جس امید پر ریاست جھارکھنڈ کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ انشاء اللہ میں اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا بلکہ پوری ایمانداری سے کام کروں گا۔

مولانا موسوی نے باہمی اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کسی ایک شخص کی آواز نہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والے 8 کروڑ شیعہ مسلمانوں کی آواز کا نام ہے۔ ہم حکومت ہند اور ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آبادی کے مطابق ہر بورڈ کارپوریشن میں ہمارا حصہ دیا جائے۔

مولانا سید موسوی رضا کو جھارکھنڈ شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن و شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، کانگریس لیڈر سید حسنین زیدی، سماجی کارکن سید جاوید، صحافی محمد عادل رشید، شیر علی، سید فراز عباس سمیت سینکڑوں افراد نے مبارکباد پیش کی۔

اسلامک اسکالر مولانا موسوی شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری نامزد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .