۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
کلب سبطین نوری

حوزہ/حکیم امت اور عظیم مسلم عالم دین نیز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وائس چیئرمین،مولانا کلب صادق کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ مولانا کلب صادق کے بیٹے کلب سبطین نوری نے اس کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ: سینئر مسلم عالم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وائس چیئرمین، حکیم امت مولانا کلب صادق، پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کا اعلان سال 2021 کے لئے کیا گیا ہے۔ مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے بیٹے کلب سبطین نوری نے کہا کہ مولانا اور ہم سب کے چاہنے والوں کے لئے یہ ایک بہت بڑا دن ہے۔ ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

 مولانا کلب صادق کے بیٹے جناب کلب سبطین نوری نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے مولانا کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ انہیں یہ اعزاز 3 ماہ سے بھی کم عرصے  میں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی زندگی کے دوران بھی، ان سے دو بار اعزاز دینے کو کہا گیا، لیکن پھر مولانا نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ہم ایوارڈ نہیں لیتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .