۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علماء وشہداء کی یاد میں مجلس ترحیم و جلسہ تعزیت 

حوزہ/ شہر سیتاپور میں ادارہ الاسوہ کے زیر انتظام جامعۃ المصطفی الامامیہ وجامعہ ام الزہرا سلام اللہ علیہا کی جانب سے دور حاضر میں دنیا سے رخصت ہونے والے علماء کرام اور شہداء اسلام کی یاد میں جلسہ تعزیت اور مجلس ترحیم کاانعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر سیتاپور میں ادارہ الاسوہ کے زیر انتظام جامعۃ المصطفی الامامیہ وجامعہ ام الزہرا سلام اللہ علیہا کی جانب سے دور حاضر میں دنیا سے رخصت ہونے والے علماء کرام اور شہداء اسلام کی یاد میں جلسہ تعزیت اور مجلس ترحیم کاانعقاد کیا گیا۔

جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے تلاوت کے بعد امم نصیر آبادی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا پھر زمان سیتاپوری نے شہدا کی شان میں بہترین نظم پیش کی نظم کے بعد حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا محمد ثقلین باقری صاحب نے علما اور شہدا کی عظمتوں کا تذکرہ کیا پھر جناب خاور سیتاپوری صاحب نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا حیدر عباس صاحب نے علماء اسلام کی جانفشانیوں کے حوالے سے  انتہائی دلچسپ اور مفید گفتگو فرمائی اس کے بعد جناب حیدر علی جعفری صاحب ایڈوکیٹ نے ایک بہترین نظم اپنے مخصوص انداز میں پیش کی 

پھر اسی منظوم سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے عالیجناب مولانا صابر علی عمرانی صاحب اپنا بالکل تازہ کلام پیش کیا۔

آخر میں مجلس عزا کو حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا مشاہد عالم صاحب نے خطاب فرمایا موصوف نے علما اور شہداء کی پاکیزہ سیرت کے حوالے سے بہت قیمتی نکات بیان کیے مجلس کے بعد شہدا اورمرحوم علماء ومومنین کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .