۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید اطہر حسین جعفری

حوزہ/ آج جب 7 دنوں سے مائیں بہنیں سردی کے موسم میں اپنے پیاروں کے جنازوں کے ساتھ عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلا سکیں تو ایسے وقت میں انہیں بلیک میل کہنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس طرح کے سانحوں میں خود حکومت ملوث رہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی یونیورسٹی کی جانب سے نمائندگان طلاب ہندوستان مقیم قم المقدسہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید اطہر حسین جعفری نے سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جو سانحہ پیش آیا ہے وہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، پاکستان میں ہمیشہ شیعوں کا نشا بنایا جاتا رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر اسلام کے لباس میں موجود درندہ صفات منافقین نے شیعہ برادری کو نشانہ بناتے ہوئے ہزارہ برادری کے نوجوانوں کا بے رحمانہ قتل عام کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں آئے دن سامراجیت کے آلہ کار پست فطرت اور بے رحم، درندہ صفت دہشت گرد گروہ حملے کرتے رہتے ہیں لیکن پاکستان حکومت نے آج تک دہشتگردوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا اور آج جب 7 دنوں سے مائیں بہنیں سردی کے موسم میں اپنے پیاروں کے جنازوں کے ساتھ عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلا سکیں تو ایسے وقت میں انہیں بلیک میل کہنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس طرح کے سانحوں میں خود حکومت ملوث رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں ناکام رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمایندگان طلاب ہندوستان مقیم قم المقدسہ اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے شیعوں کے خلاف ان ناپاک عناصر کے مظالم اور خوفناک جرائم کی روک تھام اور امن و انصاف کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .