۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سانحہ مچھ

حوزہ/ جنرل سیکرٹری انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ نے کہا کہاحتجاجی جلسوں میں شرکت کر کے پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مچھ کے مقام پر کوئلہ کے ڈپو میں کام کر رہے 10 سے زائد ہزارہ شیعوں کے قتل عام اور متعدد افراد کو زخمی کئے جانے کی دلسوز خبر موصول ہوئی ہے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ اس بزدلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ساتھ میں حکومت پاکستان کی بھی مذمت کرتے ہیں چونکہ حکومت پاکستان کے شیعہ اقلیتوں بالخصوص ہزارہ طبقے سے تعلق رکھنے والے شیعوں کو تحفظ فراہم کرنے اور شیعہ نسل کشی کو روکنے میں بلکل ناکام ثابت ہوئی ہے لہذا ہم بین الاقوامی تنظیم برائے حقوق انسانی اور وزارت خارجہ حکومت ہندوستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر روک تھام اور شیعوں کے امن و امان سے زندگی گزارنے اور ہر ممکن تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر دباؤ بنائیں۔

انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اس حملے میں جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ الله تعالیٰ شہدائے کربلا کے صدقے مرحومین کے لواحقین کو اس عظیم صدمے پر صبر و جمیل عطا کرے اور جاں بحق ہوئے افراد کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔  الہی آمین 

اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ایک احتجاجی جلوس زیر قیادت مرکزی امام جمعہ کرگل با اہتمام انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل بعد از نماز جمعہ بتاریخ 8 جنوری 2021 برآمد ہوگا, لہذا تمام مومنین سے بصد خلوص استدعا ہے کہ احتجاجی جلسوں میں شرکت کر کے پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ شکریہ

         

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .