۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

حوزہ/حج ادا کرنے کیلئے جانے والے عازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقلیتوں کے امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے کیلئے جانے والے عازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وہ آج ممبئی میں حج کمیٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس سال فریضہ حج کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 جنوری ہے۔ اس سلسلے میں جناب مختار عباس نقوی نے بتایا کہ اب تک جو درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اُن میں پچاس فیصد خواتین کی ہیں۔ ان میں 700 وہ خواتین بھی شامل ہیں جو مرد سرپرست یا محرم کے بغیر جانا چاہتی ہیں۔ اس سال فریضہ حج جون-جولائی کے مہینے میں ادا کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .