۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید تقی رضا عابدی

حوزہ/ پاکستان میں ہزارہ شیعہ برادری پر کیا جانے والا حملا نہایت ہی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے، جسکی ذمےداری داعش نے قبول کی ہے، اور داعش کا حملا یہ بات کا ثبوت ہے کہ قاسم سلیمانی سے اُنکا بغض ابھی تک باقی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا تقی آغا عابدی نے پاکستان میں کیا جانے والا حملا وحشیانہ قتل عام ہے، جسکی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ پاکستان میں ہزارہ شیعہ برادری پر کیا جانے والا حملا نہایت ہی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے، جسکی ذمہداری داعش نے قبول کی ہے، اور داعش کا حملا یہ بات کا ثبوت ہے کہ قاسم سلیمانی سے اُنکا بغض ابھی تک باقی ہے، کیونکہ جس دن قاسم سلیمانی کو شہید کیا اسی دن یہ قتل عام ہوا ہے، بےگناہ شیعوں كو قتل کرکے، اپنا بغض نکالا جا رہا ہے۔

مزید کہا کہ ہم اس حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، اور حکومت پاکستان و وزیرِ اعظم سے يہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکسان میں شیعوں کے قتل عام کی روک تھام کریں، اور قاتلوں کو انکے کیفرِ کردار تک پہنچائیں اور پسماندگان مقتولین کو اُنکا حق دیا جائے، اور شہداء کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کیا جائے، جنھوں نے اپنی شہادت کا نذرانہ پیش کرکے مکتب حاج قاسم سلیمانی کو زندہ رکھا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .