۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا تقی عباس رضوی

حوزہ/ مدینہ کی نظیر بننے کے بجائے اب دنیا کے لئے ظلم و نا انصافی، جبر و تشدد، فسق و فجور، دہشت و درندگی اور فتنہ دجال کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین، مشہور محقق و مؤلف اور اہل بیت (ع)فاؤنڈیشن کے نائب صدر حجت الاسلام مولانا تقی عباس رضوی نے کہا کہ مچھ میں رونما ہونے والا واقعہ ناقابل فراموش ہے اور مقتولوں کی آہیں قاتلوں کی رسوائیوں کا سامان ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً بیکسوں مظلوموں اور و محکوموں کی آہیں قاتلوں کے لئے ایک دوزخ تیار کررہی ہیں جس میں وہ تاقیامت جلتے اور جھلستے رہیں گے۔ مچھ کے دلخراش سانحہ پر صرف ہزارہ برادری ہی کو نہیں بلکہ پاکستان کی ساری عوام کو بلا تفریق مذہب و ملت غم زدہ ہوکر اس مجرمانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرنا اور شہداء کے لواحقین  سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہئے۔

مزید کہا کہ تکفرییت کی نحوست نے پاکستانی معاشرے کو ذلت آمیز اندھیروں میں ڈھکیل دیا ہے یہی وجہ ہے کہ مملکت خدا داد کہ آزادی ، مساوات اور عدل وانصاف جس کی بنیادی قدریں تھیں وہاں آج تک ظلم و زیادتی کا سدد باب نہ ہوسکا۔

یہ ریاست مدینہ ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے اس قول "ایک بے گناہ کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے" کی نعوذ بااللہ حرمت باقی نہیں!؟

 ایسی ریاست! 

مدینہ کی نظیر بننے کے بجائے اب دنیا کے لئے ظلم و نا انصافی، جبر و تشدد، فسق و فجور، دہشت و درندگی اور فتنہ دجال کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Masooma IN 18:13 - 2021/01/05
    0 0
    Mera salaam ho Qaseem sulemani pe