۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ امام جمعہ سکردو اگر حکومتی ادارے اس سے قبل احتیاط سے کام لیتے اور دوسرے مجرمان کو عبرت کا نشانہ بناتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ ہوتا ہی نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

ولاتحسبن الذین قتلوافی سبیل اللہ امواتا

کوئٹہ مچھ کے مقام پر نہتے اور معصوم و مظلوم شیعہ ہزارہ کان کنوں پر ظلم و تشدد کی داستان رقم کر کے ذبح کردیا گیا اور شہداء کو اس ظلم و بربریت کا شکار بنا دیا گیا۔

اگر حکومتی ادارے اس سے قبل احتیاط سے کام لیتے اور دوسرے مجرمان کو عبرت کا نشانہ بناتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ ہوتا ہی نہیں۔ اس المناک واقعے کی پر زور مذمت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاستِ مدینہ کے دعوے دار اگر اس ریاست کے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتی تو ریاستِ مدینہ کے نعرے بھی نہ لگائیں۔

اس واقعے کی ذمہ داری داعش کے قبول کرنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں، تمام ادارے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کے مسئلے کو سنجیدگی سے قبول کریں اور اس واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں اوراس ذمہ داری کو بھی ادا کریں ،پاکستان تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کیلئے پر امن جگہ ہوگی تو ہم ریاستِ مدینہ کے خواب دیکھ سکیں گے، اگر اس نیٹ ورک کا خاتمہ بر وقت نہ ہوا تو پاکستان میں بسنے والے لوگ کیسے سکون کا سانس لے سکیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر واقعاً ریاست مدینہ کے دعویدار ہونے کا ثبوت دیں اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو انصاف فراہم کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .