۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مچھ ہزارہ

حوزہ/امام خمینی(رح) یادگار ٹرسٹ نے، کرگل کے عوام کی طرف سے، پاکستان کی Muech پہاڑیوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں، گیارہ کوئلہ کانکنوں کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آکاشوانی اردو سے موصولہ اطلاع کے بموجب، کرگل لداخ میں، امام خمینی یادگار ٹرسٹ نے، کرگل کے عوام کی طرف سے، پاکستان کی Muech پہاڑیوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں، گیارہ کوئلہ کانکنوں کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے، جن کا تعلق شیعہ ہزارا برادری سے تھا۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری کے ایک پریس نوٹ کے مطابق اس نے پاکستان کے کوئٹہ علاقے اور دیگر جگہوں پر بے لگام دہشت گرد طاقتوں کے ہاتھوں، ہزارا شیعہ افراد کی لگاتار وحشیانہ حملوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور شیعہ فرقوں کی زندگیوں کی حفاظت میں، پاکستان حکومت کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .