۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سازمان بین الملل

حوزہ/یقین ہے کہ پاکستان دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو Guteress نے بلوچستان صوبے میں گیارہ کوئلہ کان کنوں کو دہشتگردی کا شکار بنائے جانے کی مذمت کی ہے اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ سکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرہان حق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب گُتریس کو یقین ہے کہ پاکستان دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اتوار کے روز بلوچستان کے Machh شہر میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے گیارہ کان کنوں کو اغوا کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ ان سب افراد کا تعلق ہزارا برادری سے تھا۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .