۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
 سازمان دانشجویان امامیه پاکستان

حوزہ/ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے آخر ہر بار شیعہ شناخت کی بنیاد ہمیں قتل کیوں کیا جاتا ہے۔کیا ریاست ملک میں اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا سانحہ مچھ بلوچستان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ مظاہرین کے مطالبات کی منظوری تک مُلک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں اگر آج شام تک مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو دھرنوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے ہر شہر میں دھرنا دیا جائے گا اور ہر اہم شاہراہ کو بند کردیا جائے گا۔

ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے آخر ہر بار شیعہ شناخت کی بنیاد ہمیں قتل کیوں کیا جاتا ہے۔کیا ریاست ملک میں اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے؟ آئے روز شیعہ ہراسی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

مرکزی صدر نے آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کو دہرایا کہ بلوچستان بھر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن فی الفور کیا جائے اور مظلومینِ کوئٹہ کو انصاف دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .