۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امین شہیدی

حوزہ/سوشل میڈیا پر بیان میں امت واحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دونوں کی تشکیل سابق فوجی ڈکٹیٹر ضیاءالحق کے دور میں ہوئی اور بعد میں آنے والی جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ان دونوں گروہوں کو ریاستی سرپرستی حاصل رہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی حفظہ اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مچھ کے مظلوموں کے خون کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے اور داعش کو بنانےکی ذمہ داری پہلے ہی امریکہ قبول کرچکا ہے، داعش کو پاکستان میں افرادی قوت سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی نے مہیا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دونوں کی تشکیل سابق فوجی ڈکٹیٹر ضیاءالحق کے دور میں ہوئی اور بعد میں آنے والی جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ان دونوں گروہوں کو ریاستی سرپرستی حاصل رہی۔

واضح رہے کہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں پر احتجاج کیلیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .