حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور کے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان گراونڈ) میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم بھی لہرا دیئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق،لاہور میں گذشتہ شب عالمی مجلس ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے کارکنوں نے شرکت کی۔ مینار پاکستان گراونڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم لہرا کر ریاست کو چیلنج کیا گیا۔
اس موقع پر کانفرنس جے یو آئی (ف) کے پارٹی پرچموں کے ساتھ ساتھ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھی کالعدم جماعت کو اپنا اجتماع کرنے، اپنا پرچم لہرانے یا کوئی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں، اس کے باوجود مینار پاکستان گراونڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم لہرا کر ریاست کو چیلنج کیا گیا، جو ریاستی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔