سربراہ امت واحدہ پاکستان
-
منبر حسینی سے شبہات پیدا کرنے والوں کے نام:
الفاظ اور عقیدت کا کھیل
حوزہ/ان عالم نماؤں کو اپنے نام کے ساتھ آئمہ طاہرین علیہم السّلام کے القابات لگنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی، لیکن جیسے ہی انقلابِ اسلامی یا انقلاب سے مربوط کسی شخصیت، تنظیم یا نظریہ کی بات آتی ہے تو یہ طبقہ، ہائے اسلام اور ہائے عزاداری اور ہائے کربلا کی آوازیں بلند کرنا شروع کر دیتا ہے۔
-
امریکی سامراج کے دباؤ کے باوجود صدرِ ایران کا دورۂ پاکستان کامیاب رہا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورۂ پاکستان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکیوں کے غلام نہیں، پاکستان کو خارجہ پالیسی میں آزاد اور خودمختار ہونا چاہیئے۔ امریکی سامراج کے دباؤ کے باوجود صدرِ ایران کا دورۂ پاکستان کامیاب رہا۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستان و ایران دو ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کی طویل سرحدی حدود ہیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ دھشتگرد گروہوں کو روکنا پاکستان اور ایران کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پاکستانی بلوچستان میں مشکل اس وقت یہ درپیش ہے کہ سیکورٹی کے اداروں کی گرفت ہر حصہ پر قائم نہیں ہے اسی باعث یہاں جیش العدل، داعش، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد گروھوں کو پنپنے کا موقع مل رہا ہے۔
-
شہدائے کرمان کا خون حق کی باطل پر مزید کامیابیوں کا ذریعہ بنے گا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سانحہ کرمان میں شہید ہونے والے مومنین اور متاثرہ خانوادوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
امت حماس کے ساتھ، جب کہ حکمرانوں کی جبینیں اسرائیل و امریکہ کی چوکھٹ پر جھکی ہوئی ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ اب حماس اور فلسطین کے مظلوموں، شہداء، ماؤں اور بہنوں کی نگاہیں آپ کی طرف اٹھی ہوئی ہیں۔ وہ معصوم بچے جو زخمی ہیں اور ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہیں، آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہمارا شرعی، دینی، اخلاقی، ملی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم مظلوم کا ساتھ دینے کے لیے نکلیں اور ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوں۔
-
علامہ امین شہیدی کا فلسطین و غزہ کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اور انتہائی معلوماتی انٹرویو؛
جتنا جرم اور ظلم اسرائیلیوں نے کیا ہے اس میں امریکی بھی ان کے برابر کے شریک ہیں
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے طوفان الاقصی آپریشن اور موجودہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے حوزہ نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کی ہے۔
-
مومنین اپنی صفوں میں اتحاد، اخوت اور اعتماد کی فضاء قائم رکھیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ / سربراہ امت واحدہ نے کہا: اس موقع پر دشمن کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ تشیع کے فرزندوں کو اس معاملے میں کنفیوز کر کے باہمی اختلاف کا شکار اور آپس میں دست و گریبان کرے تاکہ اس عظیم اتحاد اور یکجہتی کی فضاء کو متاثر کیا جا سکے۔
-
اہل بیتؑ سے تمسک رکھنے والے انسان کی پرواز ہمیشہ بلند ہوتی ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: آئمہ اطہار علیہم السلام مقام و مرتبہ کے اعتبار سے جس اعلی منزل پر فائز ہیں اس کے ادراک کے لئے یہ نکتہ کافی ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی گود میں پلنے والی یہ ہستیاں مخلوقِ خدا تک خالقِ کائنات کا فیض پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) شریکہ کارِ رسالت ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا شریکہ کارِ رسالت ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ عالمِ بشریت کے ہادی اور رسول ہیں جس کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ زندگی کے کئی ایسے پہلو ہیں جن میں مرد حضرات خواتین کے لئے نمونہ عمل نہیں بن سکتے، لہذا اللہ تعالی نے ماں، بہن اور بیوی کی عاطفت کے خلا کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ذریعہ پُر کر دیا۔
-
حضرت فاطمہ زہراؑ اللہ کا فیض مخلوق تک پہنچانے کا سریع ترین ذریعہ ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا دل پاک ہو، کثیف قلب کی ظرفیت نورانی قلب کے مقابلہ میں کم ہوتی ہے لہذا جس کا دل جتنا پاکیزہ ہوگا وہ اتنی زیادہ بی بی کی معرفت کو قبول کرے گا۔
-
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: سرمایہ دارانہ نظام کا ہدف یہی تھا کہ ایسے علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کو اتارا جائے جہاں تیل کے ذخائر پر با آسانی قبضہ کیا جا سکے۔ مسلم ممالک میں عراق اور شام اس کی واضح مثالیں ہیں۔ لیکن میڈیا پر اس نظام کی پروپیگنڈا مہم بالکل مختلف ہے۔
-
مکتب اہلِ بیتؑ کے پیروکار کی حیثیت سے ہمیں عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: ہم مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شیعہ بھی ہیں اور مکتب اہل بیتؑ کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے بالکل اسی طرح کہ جس طرح کسی دوسرے مکتبِ فکر اور مسلک کے پیروکاروں کو اپنے عقیدہ کے چناؤ کا حق حاصل ہے۔
-
سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنے والا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: عاشور کے دن جب حسین ابن علی علیہ السلام جنگ کے آخری مرحلہ پر پہنچے تو وہ تنہا تھے، لیکن مؤرخ کہتا ہے کہ جیسے جیسے حسینؑ ابن علیؑ کی شہادت کا وقت قریب تر ہوتا جا رہا تھا، ان کے چہرہ مبارک کی طمانیت اور نور میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔
-
تنظیم کے معاشرہ میں مثبت کردار کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان: کسی بھی تنظیم کے مضبوط ہونے اور معاشرہ میں مثبت کردار ادا کرنے کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے۔ ان دونوں کے بغیر تنظیم کا دستور اگرچہ باقی رہتا ہے لیکن اس کی روح ختم ہو جاتی ہے اور تنظیم کی تشکیل کے مقاصد فوت ہو جاتے ہیں۔
-
اللہ تک پہنچنے کا راستہ کوئی شارٹ کٹ نہیں، یہ علیؑ و آلِ علیؑ سے ہو کر گزرتا ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: جس منبر، محراب، مجلس اور مذہبی اجتماع میں قلوب کو جوڑنے کی بات ہوگی تو سمجھ جائیں کہ اس قافلہ کا سفر اللہ اور علیؑ کی طرف ہے اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو پھر یہ لوگوں کو اللہ، نبیؐ، علیؑ اور آلِ علیؑ سے دور کرنے کی کوشش ہے۔ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ہستی میں وہ مقناطیسی کشش ہے جو ہر انسان کو اس کے ظرف کے مطابق اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جو شخص ایک مرتبہ علیؑ و آلِ علیؑ سے متصل ہو جائے تو ان کے اوصاف بھی اس شخص میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ ان ہستیوں سے دور ہونے والا انسان اندھیرے میں بھٹکتا ہے۔
-
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: مسلم ممالک کو اپنی مشکل صورتحال سے نکالنے کے دو ہی راستے ہیں: ایک ملی اتحاد یعنی ہم پاکستانیت کی بنیاد پر متحد ہوں، دوسرا اسلامی اتحاد یعنی موحد اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کے امتی کی حیثیت سے اختلافات کو بڑھاوا دینے کی بجائے لوگوں کو آپس میں جوڑیں۔
-
موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔تیز نظر، عالی ہمتی اور اونچی پرواز سے ہی بلند منازل کا حصول ممکن ہے۔
-
نبیؐ و آلِ نبیؐ کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسولؐ کی خواہش ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ: امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے اور اس کے مقابلہ میں تمام مسلکی دیواروں کو گرا کر نبیؐ، آلِ نبیؐ اور اصحاب کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسول کی خواہش ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کا خصوصی انٹرویو:
اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ مسلمان آپس میں لڑنے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل سے لڑیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں پوچھے گئے چند اہم سوالات کے جوابات دیے ہیں جنہیں ایک انٹرویو کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
امت مسلمہ کو اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مغربی طاقتوں کی فکری غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی، علامہ امین شہیدی
حوزہ/امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ امت مسلمہ اور حکمرانوں کو اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مغربی طاقتوں کی فکری غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
-
علامہ امین شہیدی سے حوزہ نیوز ایجنسی کا خصوصی انٹرویو:
طلاب؛ قم کے روحانی فضا اور علمی ماحول کو غنیمت جانیں
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے "اتحاد بین المسلمین، مکتب تشیع کی مشکلات اور نصاب تعلیم" کے عنوان پر حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
-
جامعۂ روحانیت بلتستان کے تحت پاکستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ کے عنوان سے تحلیلی نشست منعقد
مغربی دنیا کو سب سے زیادہ خوف، اسلامی آئیڈیالوجی اور فکر سے ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف کم از کم جو کام کرسکتے ہیں وہ صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔ سعودی عرب، یمن، شام، عراق، نائیجیریا، پاکستان کے چپے چپے میں ہونے والے ظلم و ستم پر صدای احتجاج بلند کرنا ہمارا اخلاقی، دینی اور انسانی فریضہ ہے۔
-
ایرانی عوام آیت اللہ رئیسی کو معاشی مشکلات کےخاتمہ کےلئے ایک ذمہ دار صدر کی حیثیت سے دیکھیں گے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان نے کہا کہ آیت اللہ سیدابراہیم رئیسی کی فتح ایرانی قوم کے لئےحوصلہ افزاہے۔امیدہےکہ ایرانی عوام انہیں معاشی مشکلات کےخاتمہ کےلئے ایک ذمہ دار اور سرگرم صدرکی حیثیت سے دیکھیں گے اور ان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت ملےگی۔
-
دین اسلام مستقبل میں یورپی ممالک میں پھیلنے والا سب سے بڑا مذہب ہوگا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ 12 دن کی جنگ میں حماس نے دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں اور دینِ اسلام کی طاقت کا ادراک کر لیں تو اسرائیل جیسی طاقتیں بے اثر ہوسکتی ہیں۔
-
غیر قانونی اقدامات سے مظلوموں کی حمایت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، امتِ واحدہ پاکستان
امتِ واحدہ پاکستان کی قیادت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس غیر قانونی واقعہ کا نوٹس لے اور ریاستی اداروں میں بیٹھے غنڈوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
-
شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادہ اپنے گمشدہ پیاروں کے منتظر، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انکے خانوادے اپنے گمشدہ پیاروں کے منتظر ہیں۔ وہ بےگناہ ہیں، ہمیں انکا ساتھ دینا چاہیئے۔ وہ اُسوقت تک بےگناہ ہیں، جب تک کوئی پاکستانی معتبر عدالت انہیں مروجہ قانون کے مطابق اور بغیر کسی دباؤ کے مجرم قرار نہ دے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ انکو مجرم بنا کر انکی لاشیں انکے گھروں پر بھیج دے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان
انڈین شہری وسیم رضوی آج کا ملعون سلمان رشدی، علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے جو کردار اس سے پہلے سلمان رشدی ملعون اور تسلیمہ نسرین ملعونہ نے ادا کیا وہی کردار آج وسیم رضوی ملعون ادا کررہا ہے اور ان سب ملعونوں کی پشت پر وہی طاقتیں کارفرما ہیں جو پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر اللہ کے دین کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے مستضعف لوگوں کو فکری بیداری اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونیکا درس دیا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اُس الہیٰ نظام کا مقدمہ ہے، جس کی بشارت خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں دی ہے، ہمیں انقلابِ خمینی کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام مستعار نہیں بلکہ صحت، بنکاری کے نظام اور ثقافت بھی اس کی اپنی ہے۔ یہ پہلا اسلامی ملک ہے، جو ایٹمی طاقت نہ ہونے کے باوجود دفاعی صلاحیت میں اپنی مثال آپ ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب 56 اسلامی ریاستوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کسی صورت بھی اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرسکتا، کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، مذہبی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود آنے والا ملک اور دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستان میں داعش کے وجود کے پیچھے بھی امریکہ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کو اغیار کی سازش سے بچانے کے لئے ایک ہو جائیں اور ہر قسم کی علاقائی اور فرقہ وارانہ سازش کا مل کر مقابلہ کریں۔