۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدہ گلِ زہرا رضوی

حوزہ/ اہل تشیع کو کافر قرار دینے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف مقدمہ کرنے پر تکفیری دہشت گردوں نے سیدہ گلِ زہرا رضوی کےخلاف توہین صحابہ کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست تھانے میں جمع کروادی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے رکھنے والے محمد ادریس نامی شخص نے، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے فعال سماجی کارکن سیدہ گلِ زہرا رضوی کے خلاف توہین صحابہ کا من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئےتھانہ کراچی کمپنی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سیدہ گل زہرا نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ روز تھانہ کراچی کمپنی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن عبدالرحمن معاویہ اور اس کےساتھیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروائی تھی جس میں انہوں نے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے شیعہ مقدسات کی توہین، عزاداری امام حسین ؑ پر پابندی اور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کےخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر توہین مکتب تشیع اور مقدسات تشیع کے تناظر میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست متعلقہ پولیس افسران کے پاس جمع کروائی تھی ۔

سپاہ صحابہ کے کارندوں نے سول سوسائٹی اور گل زہرا کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے ردعمل میں الٹا گل زہرا رضوی پر خلیفہ اول ، خلیفہ دوم ،اصحاب کرام کی توہین کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے اور تعزیراتی و دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس انتظامیہ نے اس جھوٹے الزام پر مبنی یہ درخواست قبول بھی کرلی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .